QR CodeQR Code

ناصر شاہ یاد رکھیں زبان درازی کا جواب ہم بھی پیار سے دینے کے قائل نہیں، نصرت سحر عباسی

12 Jan 2022 23:11

ایک بیان میں جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ وزیر بلدیات نے اپنے کرتوتوں سے پورے سندھ کو کچرے کا ڈھیر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، وفاق سے ہزاروں ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ کے باسیوں کو صرف تسلی دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے اپوزیشن جماعتوں کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی اے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے تاریخی احتجاج نے ناصر شاہ جیسے بونگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ شاہ صاحب ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ناصر شاہ جی ڈی اے پر تنقید سے قبل اپنے ماضی پر نظر ضرور ڈالیں، شاید وہ اپنا داغدار ماضی بھول چکے ہیں، ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اول کے کھلاڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ یاد رکھیں زبان درازی کا جواب ہم بھی پیار سے دینے کے قائل نہیں ہیں، سندھ کی تباہی میں موصوف برابر کے شریک ہیں۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات نے اپنے کرتوتوں سے پورے سندھ کو کچرے کا ڈھیر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، وفاق سے ہزاروں ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ کے باسیوں کو صرف تسلی دی جارہی ہے، سندھ کے غیور عوام اب آپکے ہتھکنڈوں کا شکار نہیں ہونگے، جی ڈی اے پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں سندھ کے عوام کی نمائندہ اتحاد ہے۔


خبر کا کوڈ: 973282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973282/ناصر-شاہ-یاد-رکھیں-زبان-درازی-کا-جواب-ہم-بھی-پیار-سے-دینے-کے-قائل-نہیں-نصرت-سحر-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org