QR CodeQR Code

روز بروز مہنگائی میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، علامہ اقتدار نقوی

12 Jan 2022 23:58

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کے بحران نے حکومتی انتظامات اور دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، زمین کا سینہ چیر کر سونا اگانے والا کسان یوریا کھاد نہ ملنے پر اضطراب کا شکار ہے، اب تو حکومتی وزراء بھی یوریا کھاد کی قلت کا اعتراف کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مہنگائی کا مسئلہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، روز بروز مہنگائی میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ سفید پوش طبقے کیلئے بھی جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوچکا ہے۔ ضروریات زندگی کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ جس شرح سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس شرح سے آمدن میں اضافہ نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے ملازمت پیشہ اور کاروباری طبقہ یکساں پریشان ہے۔

یوریا کھاد کے بحران نے حکومتی انتظامات اور دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، زمین کا سینہ چیر کر سونا اگانے والا کسان یوریا کھاد نہ ملنے پر اضطراب کا شکار ہے۔ اب تو حکومتی وزراء بھی یوریا کھاد کی قلت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ حکومتی وزراء کھل کر اعتراف کر رہے ہیں کہ ذخیرہ اندوز مافیا نے یوریا کھاد سٹاک کی ہوئی ہے، مگر حکومت کے پاس اس بحران سے نمٹنے کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 973288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973288/روز-بروز-مہنگائی-میں-اضافے-نے-عام-آدمی-کی-زندگی-اجیرن-بنا-دی-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org