QR CodeQR Code

حکومت نے آج منی بجٹ منظور کرانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی

13 Jan 2022 03:34

حکومت نے بل کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی دورانِ اجلاس پارلیمنٹ میں موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے منی بجٹ  منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی، اراکین کو آج دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کو منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ حکومت نے بل کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان  نے خود بھی دورانِ اجلاس پارلیمنٹ میں موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے طے پائے جانے والے حتمی لائحہ عمل کے تحت پارٹی قیادت نے تمام ارکین کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی اہم بیٹھک ہوگی، جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 973302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973302/حکومت-نے-ا-ج-منی-بجٹ-منظور-کرانے-کیلیے-حکمت-عملی-تیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org