QR CodeQR Code

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

13 Jan 2022 19:42

ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ایس پیز منشیات کے تدارک کیلئے خود فیلڈ میں نکلیں۔ پوش علاقوں سمیت اہم شاہراہوں پر منشیات بیچنے والوں کو گرفت میں لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے ایک بار پھر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے احکامات دیئے ہیں کہ منشیات کے سوداگروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کو کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی کہ ڈویژنل ایس پیز منشیات کے تدارک کیلئے خود فیلڈ میں نکلیں۔ پوش علاقوں سمیت اہم شاہراہوں پر منشیات بیچنے والوں کو گرفت میں لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 973327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973327/لاہور-پولیس-کا-منشیات-فروشوں-کیخلاف-کریک-ڈاون-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org