QR CodeQR Code

بااثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

13 Jan 2022 12:11

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ بااثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ بااثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔ ان نجی اسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمر الاسلام، بانٹوا انیس اور مدر کیئر اسپتال شامل ہیں۔ حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مال دار اور با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔
ماضی میں چند دیگر نجی اسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے 3 سرکاری اسپتالوں میں بھی بااثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا ہے۔ ان سرکاری اسپتالوں میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول سپتال شامل ہیں۔ محکمۂ داخلہ سندھ نے قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں سے واپس جیل منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973341/بااثر-قیدیوں-کو-سہولتیں-دینے-والے-اسپتالوں-کے-نیٹ-ورک-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org