QR CodeQR Code

لاہور، حج کے نام پر جعلی بکنگ کا انکشاف

وزات مذہبی امور نے شہریوں سے ہونیوالے فراڈ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

13 Jan 2022 14:53

وزارت مذہبی امور نے حج کی بکنگ کیلئے کسی کو پیسے دینے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک حج پالیسی کا اعلان نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے، اس لئے عوام حج کے نام پر فراڈ کرنیوالوں سے ہوشیار رہیں۔ اسی طرح حج کے خواہشمند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کریں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رواں سال حج کے نام پر جعلی بکنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزات مذہبی امور نے شہریوں سے ہونیوالے فراڈ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج کی بکنگ کیلئے کسی کو پیسے دینے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک حج پالیسی کا اعلان نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے، اس لئے عوام حج کے نام پر فراڈ کرنیوالوں سے ہوشیار رہیں۔

اسی طرح حج کے خواہشمند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کریں۔ جعلی حج بکنگ کرنیوالے افراد اور کمپنی کی شکایات کیلئے حج ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ عازمینِ حج کسی بھی فرد یا ادارے کو پیسے اور پاسپورٹ جمع مت کروائیں، وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کے نام پر فراڈ کرنیوالے جعلسازوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 973374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973374/لاہور-حج-کے-نام-پر-جعلی-بکنگ-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org