0
Thursday 13 Jan 2022 15:14

جامعہ کراچی، پروفیسر زاہد علی زاہدی اسلامک اسٹیڈیز کے ڈین مقرر

جامعہ کراچی، پروفیسر زاہد علی زاہدی اسلامک اسٹیڈیز کے ڈین مقرر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کو جامعہ کراچی کے کلیہ معارف اسلامیہ (فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز) کا ڈین مقرر کر دیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈین کیلئے تین نام بھیجے گئے تھے، جن میں موجودہ ڈین ڈاکٹر شہناز غازی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور ڈاکٹر عبید احمد خان کے نام شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر شہناز غازی بطور ڈین اپنی تین سالہ مدت گذشتہ ماہ پوری کرچکی تھیں اور اس کے بعد سینیارٹی میں ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کا نمبر ہے، لہٰذا ڈاکٹر زاہدی کو تین برس کیلئے کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کو تین برس کیلئے کلیہ معارف اسلامیہ کا ڈین مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 973376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش