0
Thursday 13 Jan 2022 17:26

حکومت گلگت بلتستان میں آٹا اور گندم بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، مولانا عبد السمیع

حکومت گلگت بلتستان میں آٹا اور گندم بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، مولانا عبد السمیع
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے گندم اور آٹا بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کردار ادا کرے، بحران سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ صوبائی مشیر خوراک شمس لون سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے گندم اور آٹا کے حوالے سے جو اعلانات کیے ہیں ان پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، عوام گندم کے نام پر بھوسہ کھا رہے ہیں اور گندم سمگلنگ میں جو بھی عناصر ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ضلع گلگت کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لہذا گلگت کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر مشیر خوراک شمس الحق لون نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زمہ داران سے ملاقات کے دوران کہا کہ معیاری گندم اور آٹا کی ترسیل کو بروقت یقینی بنایا جائے گا، گندم اور آٹا چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سے مذاکرات فائنل ہو گئے ہیں اور حکومت بہت جلد بحران پہ قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 973395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش