0
Thursday 13 Jan 2022 17:44

بلدیاتی ترمیمی بل سے سندھ کی تقسیم کی راہ ہموار ہوگئی، ڈاکٹر سلیم حیدر

بلدیاتی ترمیمی بل سے سندھ کی تقسیم کی راہ ہموار ہوگئی، ڈاکٹر سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل کے ذریعے پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم کی راہ ہموار کر دی، سندھ حکومت اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے کہ اس سے مہاجروں کے پاس تقسیم کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنا اور اپنے نااہل لوگوں کو مسلط کرنے کیلئے ترمیمی بل مسلط کیا گیا ہے، جس سے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں مہاجر اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں موجود مہاجر دشمن جو سرکاری وسائل پر دانشوری کرتے ہیں، وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اس طرح کی پالیسیاں بنا کر دے رہے ہیں کہ وہ مہاجروں کے خلاف ہیں اور مہاجر ان پالیسیوں کی وجہ سے دیوار سے لگتے جا رہے ہیں۔

سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں موجود ضمیر فروش نام نہاد مہاجر جنہوں نے سرکاری زندگی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سرکاری وسائل کی لوٹ مار کی ہے، وہ مہاجر دشمنی میں آگے آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر اس طرح کے کسی بھی ترمیمی بل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور اس کیلئے سڑکوں پر بھی مزاحمتی تحریک شروع کی جائیگی، کیونکہ اس بل کے ہر سیاسی و مذہبی جماعت مخالف ہے، کیونکہ یہ بل شہری علاقوں کی سیاست کو بے پناہ نقصان پہنچائے گا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، وزیراعظم اور دیگر مقتدر حلقوں سے اپیل کی کہ و ہ فوری طور پر اس مہاجر دشمن بل کو واپس کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 973401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش