0
Thursday 13 Jan 2022 19:30

راولپنڈی میں گلگت بلتستان کے فرزند کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، سید علی رضوی

راولپنڈی میں گلگت بلتستان کے فرزند کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں استور سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے فرزند کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجاد قتل کیس کی مکمل طور پر انکوائری ہونی چاہیے تاکہ اصل محرکات تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے جوان کا راولپنڈی میں قتل کا جو معاملہ ہے سرسری طور پر ظاہر کئے گئے معاملات سے ہٹ کر شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ معاملے کی تہ تک پہنچا جا سکے، کیونکہ یہ سانحہ انتہائی لائق آفیسر کا قتل ہے جو کہ خطے کا بہت بڑا نقصان ہے۔ امید کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے قتل کے اصل محرکات تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غم کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش