QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو، 2 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

13 Jan 2022 21:00

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی اور فعال معاملوں کی تعداد میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔ اب ملک میں 11 لاکھ 17 ہزار 531 معاملے فعال ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر پوری طرح بے قابو ہوچکی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2لاکھ 47ہزار 417 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز سے 27 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی اور فعال معاملوں کی تعداد میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔ اب ملک میں 11 لاکھ 17 ہزار 531 معاملے فعال ہیں۔ ساتھ ہی یومیہ پازیٹوٹی ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 13.11 فیصد ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973415/بھارت-میں-کورونا-کی-تیسری-لہر-بے-قابو-2-لاکھ-47-ہزار-سے-زیادہ-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org