QR CodeQR Code

ایک اور مہنگائی بم، بجلی 4 روپے 30 پیسے مزید مہنگی

13 Jan 2022 19:53

نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے اور اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خان حکومت نے پاکستانی عوام پہ ایک اور مہنگائی بم گرایا ہے، پہلے ہی ناقابل برداشت مہنگی بجلی کی چکی میں پسی عوام کیلئے حکومت نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے اور اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی، جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ 


خبر کا کوڈ: 973419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973419/ایک-اور-مہنگائی-بم-بجلی-4-روپے-30-پیسے-مزید-مہنگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org