QR CodeQR Code

چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی، عظمیٰ بخاری

13 Jan 2022 19:55

لاہور میں حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت افغانستان، عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور ممبر پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا حکومتی ترجمان حسان خاور کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف سٹیٹ بنا دیا ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت افغانستان، عراق اور شام کے برابر لاکھڑی کر دی ہے۔ اب تو سٹیٹ بینک نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ منی بجٹ عمران خان کے چار وزراء خزانہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چندے اور قرضے سے چلنے والی حکومت معیشت پر لیکچر دیتی اچھی نہیں لگتی۔ چندوں سے فلاحی ادارے چل سکتے ہیں، ایٹمی ملک نہیں۔


خبر کا کوڈ: 973420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973420/چندے-اور-قرضے-سے-چلنے-والی-حکومت-معیشت-پر-لیکچر-دیتی-اچھی-نہیں-لگتی-عظمی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org