0
Thursday 13 Jan 2022 20:11

دینی مدارس نے ملک کو مستحکم کرنے کی بات کی، ہم ملکی استحکام کے خواہاں ہیں، حافظ سلمان اعظم

دینی مدارس نے ملک کو مستحکم کرنے کی بات کی، ہم ملکی استحکام کے خواہاں ہیں، حافظ سلمان اعظم
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاریخ کی منافق ترین حکومت ہے، جو نام اسلام اور ریاست مدینہ کا لیتی ہے مگر ہر کام ریاست مدینہ سے بالکل برعکس ہے، جو ملک وقوم سے مخلص ہے وہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ یقینی بنائے، کیونکہ ہمارے مسائل کیوجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ میں اپنے اعزاز میں ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ملتان قاری ہدایت اللہ رحمانی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے ملک کو مستحکم کرنے کی بات کی ہم ملکی استحکام کے خواہاں ہیں، سینیٹر پروفیسر ساجد کی سرپرستی میں جمہوری جدوجہد کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جمعیت اہلحدیث، ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی، ضلعی سرپرست مفتی عبدالرحمان شاہین نے کہا کہ نوجوان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں نوجوانوں کو چاہئے کہ سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اپنے اسلاف کی سنہری روایات واقدار کو اپنائیں، ہم نے احسن انداز میں ملی وفکری روایات کی ترویج اور ملکی استحکام کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس میزبان تقریب قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ملک میں لادین طبقہ گہری سازشوں میں مصروف ہے اور حکومت کی جانب سے قادیانیت نوازی کا سلسلہ بھی جاری ہے حکومت دوغلی پالیسیوں اور اس طرح کے طرزعمل سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ : 973422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش