QR CodeQR Code

اسوقت اپوزیشن کو سب سے بڑی تکلیف صحت کارڈ سے ہے، یاسمین راشد

13 Jan 2022 20:19

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فلاحی ریاست کا وعدہ پورا ہو رہا ہے، ساڑھے 3 کروڑ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا صحت کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن کو سب سے بڑی تکلیف صحت کارڈ سے ہے۔ حکومت بلا امتیاز ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فلاحی ریاست کا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ ساڑھے 3 کروڑ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے تمام آؤٹ ڈورز مفت سہولیات دے رہے ہیں۔ 23 نئے ہسپتال ہم بنا رہے ہیں۔ 11 ہسپتال 2023ء تک بن جائیں گے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ وزیر اعلیٰ باقاعدہ انکوائری کرا رہے ہیں۔


 


خبر کا کوڈ: 973424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973424/اسوقت-اپوزیشن-کو-سب-سے-بڑی-تکلیف-صحت-کارڈ-ہے-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org