0
Thursday 13 Jan 2022 20:19

اسوقت اپوزیشن کو سب سے بڑی تکلیف صحت کارڈ سے ہے، یاسمین راشد

اسوقت اپوزیشن کو سب سے بڑی تکلیف صحت کارڈ سے ہے، یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا صحت کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن کو سب سے بڑی تکلیف صحت کارڈ سے ہے۔ حکومت بلا امتیاز ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فلاحی ریاست کا وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ ساڑھے 3 کروڑ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے تمام آؤٹ ڈورز مفت سہولیات دے رہے ہیں۔ 23 نئے ہسپتال ہم بنا رہے ہیں۔ 11 ہسپتال 2023ء تک بن جائیں گے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ وزیر اعلیٰ باقاعدہ انکوائری کرا رہے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 973424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش