QR CodeQR Code

دنیا بھر کے مسلمان ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں، اُمت مسلمہ متحد ہوجائے، خاور شفقت بھٹہ

13 Jan 2022 20:31

تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ انڈیا، فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل، امریکہ جبکہ روہنگیا میں وہاں کی ڈکٹیٹر حکومت نے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحفظ عزاداری کونسل امام حسین کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ او آئی سی دنیا بھر کے مظلوم طبقات اور مظلوم کشمیریوں، فلسطینیوں اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کرے۔ جو مظلوم مسلمانوں پر گزشتہ 75 سالوں سے ظلم کی انتہا جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن امت مسلمہ نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ انڈیا، فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل، امریکہ جبکہ روہنگیا میں وہاں کی ڈکٹیٹر حکومت نے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے، اسی طرح دنیا بھر کے مسلمان ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے حالات میں امت مسلمہ طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائے اور دنیا بھر کے مظلوم طبقات کی آزادی کے لیے سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ جو دنیا بھر کے امن کو تباہ و برباد کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973428/دنیا-بھر-کے-مسلمان-ظلم-وستم-کی-چکی-میں-رہے-ہیں-ا-مت-مسلمہ-متحد-ہوجائے-خاور-شفقت-بھٹہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org