0
Thursday 13 Jan 2022 21:01

بلدیاتی انتخابات میں پشاور میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا، شاہ فرمان

بلدیاتی انتخابات میں پشاور میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا، شاہ فرمان
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ تقسیم کے عمل کا حصہ نہیں رہا، انتخابات میں پشاور میئر کا ٹکٹ خالص میرٹ کی بنیاد پر دیا گیا۔ گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے اور اس کی وجہ کورونا ہے، دیگر ممالک کی نسبت ہمارے ملک میں مہنگائی کافی کم ہے، اگر مہنگائی صرف پاکستان میں ہوتی تو اپوزیشن کا مارچ جائز ہوتا۔ شاہ فرمان نے مزید کہا کہ صوبے کی جامعات کا مالی خسارہ کم ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، مالی خسارے کی وجوہات جاننے پر کام ہو رہا ہے، جامعات میں انتظامی پوسٹوں پر تدریسی عملے کی تعیناتی کے خلاف ہوں۔
خبر کا کوڈ : 973429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش