QR CodeQR Code

شہدائے مقاومت کی برسی، کراچی میں مجلس عزاء کا پروگرام 15 جنوری کو ہوگا

13 Jan 2022 21:40

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں، قوم اور مسلمانوں کے وقار کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے امت مسلمہ کے سر کا تاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری 15 جنوری بروز ہفتہ شب آٹھ بجے امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی ملیر کراچی میں بیاد راہ شہداء حسینی و محافظان ولایت کے عنوان کے تحت منعقدہ مجلس عزاء سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں، قوم اور مسلمانوں کے وقار کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے امت مسلمہ کے سر کا تاج ہیں، ہماری اس مرکزی مجلس عزاء کا مقصد عالم اسلام کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہیں۔

علامہ مبشر حسن کے مطابق مرکزی مجلس عزاء میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی، ذاکرین امامیہ سے صدر علامہ نثار قلندری، معروف خطیب نوید عاشق بی اے خطاب کریں گے۔ مرکزی مجلس عزاء میں ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزاء کے رہنماء غفران مجتبیٰ، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماء ایس ایم نقی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماء سمیت دیگر سیاسی و ملی تنظیموں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ دوران مجلس عالمی شہرت یافتہ نوحہ و سلام خواں عرفان حیدر، سہیل شاہ، صبیب عابدی، احمد ناصری سلام پیش کریں گے۔ مجلس کے اختتام پر عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں عرفان حیدر نوحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف حصوں سے ٹرانسپورٹ اور خواتین کے لئے باپردہ نشست کا بھی انتظام ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 973438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973438/شہدائے-مقاومت-کی-برسی-کراچی-میں-مجلس-عزاء-کا-پروگرام-15-جنوری-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org