QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ

13 Jan 2022 22:03

مقامی میڈیا کیمطابق عراقی دارالحکومت کے الطارمیہ نامی علاقے میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ بغداد کے الطارمیہ نامی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر تباہ ہو گئیں تاہم کسی مزاحمتی گروہ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کی مہلت کے خاتمے کے بعد سے عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر ہونے والے حملوں میں کئی گنا کا اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973440/عراق-امریکی-فوجی-قافلہ-سڑک-کنارے-نصب-بم-سے-ٹکرا-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org