QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کراچی کی قیادت آمنے سامنے، عامر لیاقت کی علی زیدی پر تنقید

13 Jan 2022 22:17

ایم این اے عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں، مجھے چھوڑیئے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا، اللہ بہتر کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت آمنے سامنے آگئی، ایم این اے عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں، مجھے چھوڑیئے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا، اللہ بہتر کرے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لئے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے گا، وزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، احتجاج جمہوری حق ہے، عمران خان میرے لئے سب کچھ ہیں، دوست کو اتنا نہ آزماؤ کہ کھو بیٹھو، بالغ النظر جانتے ہیں کراچی میں میری کیا حیثیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 973444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973444/پی-ٹی-آئی-کراچی-کی-قیادت-آمنے-سامنے-عامر-لیاقت-علی-زیدی-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org