0
Thursday 13 Jan 2022 22:18

بغداد، "امریکی سفارتخانے کے فوجی اڈے" پر راکٹ حملہ، متعدد زوردار دھماکے

بغداد، "امریکی سفارتخانے کے فوجی اڈے" پر راکٹ حملہ، متعدد زوردار دھماکے
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع دنیا کے بڑے امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" کو آج متعدد راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی ای مجلے بغداد الیوم کے مطابق آج شام کے وقت بغداد کے گرین زون میں واقع "امریکی سفارتخانے کے فوجی اڈے" کو کم از کم 2 راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جو اس کے احاطے میں گرنے کے بعد زوردار دھماکوں سے پھٹے جن کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ بغداد الیوم نے اپنے سکیورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فائر شدہ راکٹوں کے اپنے ہدف کے ساتھ جا ٹکرانے کے بعد امریکی فوجی اڈے میں نصب ہوائی دفاعی سسٹم (C-RAM) بھی فعال ہو گیا اور ہر طرف خطرے کے الارم بجنے لگے جس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے گرین زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ وقوعے کے بعد سکیورٹی فورسز کو گرین زون کے قریب سے متعدد دیسی ساختہ راکٹ لانچر بھی ملے ہیں۔


 
دوسری جانب مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹنے والے راکٹوں کی تعداد کم از کم 3 تھی:

خبر کا کوڈ : 973445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش