QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم قدس کی ایک اور مسجد مسمار کرنیکے درپے

13 Jan 2022 22:23

مقامی میڈیا کیمطابق غاصب صیہونی رژیم نے قدس شریف کی مسجد التقوی کی مسماری کا نوٹس ایک مرتبہ پھر جاری کر دیا ہے جبکہ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسجد کو کسی بھی قیمت پر شہید نہیں ہونے دینگے


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے قدس شریف کی ایک اور مسجد کو مسمار کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم مقامی فلسطینی شہریوں کی جانب سے اس مسجد کی مسماری سے متعلق صیہونی منصوبے کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری ہے۔ فلسطینی ای مجلے عرب48 کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے "تعمیری سرٹیفکیٹ" کی عدم موجودگی کے بہانے قدس شریف کی مسجد التقوی کی مسماری کا نوٹس ایک مرتبہ پھر جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مشرقی قدس شریف کے العیسویہ محلے کی مقامی مزاحمتی کمیٹی کے رکن علی درباس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی میونسپلٹی کمیٹی نے حسب سابق اس مسجد کی مسماری سے متعلق ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ مقامی فلسطینی شہری اس مسجد کو کسی بھی قیمت پر شہید نہیں ہونے دیں گے! واضح رہے کہ مذکورہ فلسطینی مسجد 300 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس کی مزید تعمیر بھی جاری ہے جبکہ غاصب صہیونی فوجیوں نے 3 جنوری کے روز بھی اس مسجد پر دھاوا بول کر اسے مسمار کرنے کی کوشش کی تھی جسے مقامی فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت نے ناکام بنا دیا تھا۔ اس حوالے سے العیسویہ کے فلسطینیوں نے "ہماری مساجد کبھی مسمار نہ ہوں گی" کے عنوان سے ایک مزاحمتی کمپین بھی چلا رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 973446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973446/غاصب-صیہونی-رژیم-قدس-کی-ایک-اور-مسجد-مسمار-کرنیکے-درپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org