0
Thursday 13 Jan 2022 22:26

یمن، مارب کے قبائل کا صنعاء کے حق میں جارح سعودی فوجی اتحاد کیخلاف اسلحہ اٹھانیکا اعلان

یمن، مارب کے قبائل کا صنعاء کے حق میں جارح سعودی فوجی اتحاد کیخلاف اسلحہ اٹھانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یمنی صوبہ مارب کے قبائل نے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے کی تاکید کرتے ہوئے جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارب کے شہر العیدیہ کے میئر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کے سب قبائل جارح سعودی۔اماراتی فوجی اتحاد اور اس کے چیلوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یمن نیوز کے ساتھ گفتگو میں شیخ احمد الثابتی نے کہا کہ العیدیہ کے قبائل اب جارح سعودی۔اماراتی فوجی اتحاد سے دھوکہ نہیں کھائیں گے بلکہ اس کا کھل کر مقابلہ کرینگے۔

واضح رہے کہ العیدیہ قبائل جو قبل ازیں جارح سعودی فوجی اتحاد سے فریب کھا کر گھروں کو چلے گئے تھے نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ اسلحہ اٹھا کر یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے میدان جنگ کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ العیدیہ قبائل نے مارب، البیضاء وشبوہ کے قبائل کے ہمراہ 5 جنوری کے روز صنعاء کا دورہ کر کے انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 973447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش