QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ کا سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن کھولنے کا حکم

13 Jan 2022 22:28

سوئی گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کی تھی اور سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند ‏رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن کھولنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق عدالت نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ ‏سناتے ہوئے ہفتے میں 3 دن سی این جی کی فراہمی کا حکم دے دیا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن صبح 9 سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے، ‏جمعہ، پیر اور بدھ کو سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے۔ سوئی گیس بحران کے باعث ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کی تھی اور سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند ‏رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں ریجن ون کے لیے قیمت ‏‏134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلئے قیمت 128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب ‏کے دیگر علاقے شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973448/پشاور-ہائیکورٹ-کا-سی-این-جی-اسٹیشنز-ہفتے-میں-3-دن-کھولنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org