0
Thursday 13 Jan 2022 22:41

لاکھوں عوام کا لانگ مارچ پی ٹی آئی حکومت پر بھاری پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

لاکھوں عوام کا لانگ مارچ  پی ٹی آئی حکومت پر بھاری پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عوام دشمن پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے، لاکھوں عوام کا لانگ مارچ اس حکومت پر بھاری پڑے گا اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس کی وڈیو لنک پر صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، نثار کھوڑو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ کے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور لانگ مارچ میں لاکھوں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے سیاسی نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی شروعات ہوگی اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی عوام اور پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان و رہنما آپس کے اختلافات ختم کرکے ایک ہوکر آواز بنیں پھر کوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات سمیت عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کے سیکٹر کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے جس وجہ سے کسان مصیبت میں ہیں، اس لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے 21 جنوری اور 24 جنوری کو ملک بھر میں کسان مارچ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 973449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش