QR CodeQR Code

حکومت کہیں نہیں جاری ہے بلکہ اپنی مدت پوری کرے گی، گورنر سندھ

13 Jan 2022 22:51

عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں سے پوچھیں جنہوں نے ملک کی دولت لوٹ کر لندن اور دیگر ملکوں میں بھیجی، اب ان کے اکاؤنٹس منیجر کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے وہاں پر موجود مستحقین میں کمبل بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مستحق، غریب، نادار اور مالی پریشانی کے شکار افراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل تقسیم کرنے کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ گورنر سندھ نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی غریبوں کا خیال کرتے ہوئے اس سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں کیونکہ مزارات و اسپتال میں ضرورت مند و غریب لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کہیں نہیں جاری ہے، بلکہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

میڈیا کی جانب سے کئے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں سے پوچھیں جنہوں نے ملک کی دولت لوٹ کر لندن اور دیگر ملکوں میں بھیجی، اب ان کے اکاؤنٹس منیجر کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے کہتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں نہی پتہ یہ کہاں سے آئے ہیں۔ مہنگائی پر کئے گئے سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے بلکہ امریکہ میں تو چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو ماس سٹی میں بدلنا پڑیگا جس سے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ بلدیات پر کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام کالا قانون کے مترادف ہے کیونکہ اس قانون کے تحت اداروں پر قبضے کی کوشش کی گئی ہے، نیا بلدیاتی نظام کو درست کرنے کے لئے سندھ حکومت کو چاہیئے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرکے ساتھ بیٹھے اور سب کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے نیا بلدیاتی قانون تشکیل دے۔


خبر کا کوڈ: 973451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973451/حکومت-کہیں-نہیں-جاری-ہے-بلکہ-اپنی-مدت-پوری-کرے-گی-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org