0
Thursday 13 Jan 2022 22:59

پیپلز پارٹی کے موجودہ بلدیاتی قانون کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات بیکار ہیں، سردار عبدالرحیم

پیپلز پارٹی کے موجودہ بلدیاتی قانون کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات بیکار ہیں، سردار عبدالرحیم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ بلدیاتی قانون کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات بیکار ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے اس قانون کے تحت منتخب نمائندوں سے اختیار لے کر ایک ایس او کو دے دیئے ہیں جو جب چاہے منتخب نمائندوں کو معطل کرسکتا ہے، یہ جعلی نظام ہمیں کسی صورت قبول نہیں، جس طرح فنکشنل لیگ نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں دوہرے بلدیاتی قانون کو ختم کروایا تھا، اسی طرح سندھ دشمن کالے قانون کو ختم کروا کر دم لیں گے، 15 جنوری کو متحدہ اپوزیشن کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے فقیدالمثال پرامن احتجاج ہوگا جو سندھ میں غاصب حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا۔ وہ لیاقت آباد میں فنکشنل لیگ لیبر ونگ کے آفس کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام  اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر 15 جنوری کو کراچی پریس کلب کے سامنے ہونیوالے سندھ دشمن بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، عوام کا احتجاج غاصب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا، فنکشنل لیگ کراچی کی عوام کو متحد کرنے آئی ہے تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں، پیپلز پارٹی کا چیئرمین بلاول زرداری پورے سندھ کو چونا لگا رہا ہے، سندھ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، کرپٹ حکمراں مافیا بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش