QR CodeQR Code

صدر نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی

14 Jan 2022 02:18

تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022ء سے مؤثر ہوگی۔ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022ء سے مؤثر ہوگی۔ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزارت قانون نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کے لیے سمری تیار کی۔ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 973470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973470/صدر-نے-جسٹس-عمر-عطاء-بندیال-کی-چیف-پاکستان-تعیناتی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org