QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردی کیلئے پاکستان سمگل ہونیوالا نیٹو اسلحہ پکڑا گیا

14 Jan 2022 15:36

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں نیٹو، امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ قبضے میں لیا گیا اسلحہ استعمال شدہ ہے۔ کسٹمز حکام کا مزید کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر افغانستان میں سرینڈر کرنے والے افراد کا ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے پاکستان  اسمگل ہونے والے نیٹو کے اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔ پشاور میں کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والے نیٹو اسلحے کی کھیپ پکڑ لی۔ کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں نیٹو، امریکی اور ایساف فورسز کے زیر استعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ قبضے میں لیا گیا اسلحہ استعمال شدہ ہے۔ کسٹمز حکام کا مزید کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر افغانستان میں سرینڈر کرنے والے افراد کا ہو سکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر نیٹو اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو سکتا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 973527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973527/پشاور-دہشتگردی-کیلئے-پاکستان-سمگل-ہونیوالا-نیٹو-اسلحہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org