QR CodeQR Code

کراچی، راتوں رات کروڑ پتی بننے والے سرکاری اسپتال کے ملازم کیخلاف انکوائری شروع

14 Jan 2022 16:44

سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ محمد کامران 2 گریڈ پر بھرتی ہوا اور جلدی 14 گریڈ تک جا پہنچا۔ ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ ایک ملازم سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کا مالک بنا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سرکاری گریڈ 14 کا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، عدالت نے محمد کامران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے سرکاری اسپتال کے ملازم محمد کامران کیخلاف انکوائری کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ محمد کامران 2 گریڈ پر بھرتی ہوا اور جلدی 14 گریڈ تک جا پہنچا۔ ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ ایک ملازم سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کا مالک بنا ہوا ہے، محمد کامران کچھ ہی عرصے میں کروڑپتی بن گیا۔ عثمان فاروق نے استدعا کی محمد کامران کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات دیئے جائیں، اسپتال کی انتظامیہ بھی محمد کامران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ عدالت نے محمد کامران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائے۔


خبر کا کوڈ: 973542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973542/کراچی-راتوں-رات-کروڑ-پتی-بننے-والے-سرکاری-اسپتال-کے-ملازم-کیخلاف-انکوائری-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org