0
Friday 14 Jan 2022 16:49

سندھ بلدیاتی قانون و متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاج کا اعلان

سندھ بلدیاتی قانون و متنازع حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ بلدیاتی ایکٹ اور متنازع حلقہ بندیوں کے خلاف کل احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کل پریس کلب پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان قافلے کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے شاہراہ قائدین، شاہراہ پاکستان اور شارع فیصل سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچیں گے۔ سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف کل ہونے والے احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) بھی شریک ہوں گی۔ اس سے متعلق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کل سندھ حکومت کےخلاف نئے معرکے کا آغاز ہوگا اور یہ احتجاج پیپلز پارٹی کی آنکھیں کھول دے گا کہ کون اکثریت، کون اقلیت میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 973543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش