0
Friday 14 Jan 2022 17:45
قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کے بعد

سپہ سالار اور ISI سربراہ کی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات

تمام پہلوؤں پہ مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام، سپہ سالار
سپہ سالار اور ISI سربراہ کی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سپہ سالار اور آئی ایس آئی سربراہ نے وزیراعظم سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیکورٹی اور داخلی حالات پہ بات چیت کی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس یا آئی ایس پی آر کی جانب سے اس ملاقات بارے تاحال کوئی باقاعدہ پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پہلی قومی سلامتی پالیسی پہ آج ہی وزیراعظم عمران خان نے دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ اس موقع پہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے۔ قومی سلامتی کے تمام پہلوئوں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد گار ہوگی، آرمی چیف نے یہ باتیں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
خبر کا کوڈ : 973546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش