0
Friday 14 Jan 2022 18:29

کراچی میں امن امان کی صورتحال خراب ہے، شہری گھروں کی دہلیز پر محفوظ نہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی میں امن امان کی صورتحال خراب ہے، شہری گھروں کی دہلیز پر محفوظ نہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن امان کی صورتحال خراب ہے، شہری گھروں کی دہلیز پر محفوظ نہیں، 2022ء قتل عام کا سال ثابت ہورہا ہے، ابھی تک 8 دنوں میں پانچ لوگ مار دیئے گئے ہیں، چالیس سے زائد افراد زخمی کئے جاچکے ہیں، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، شاہ رخ سلیم کے واقعے میں ایک مسلح شخص آتا ہے نوجوان کو قتل کرکے آسانی سے فرار ہوجاتا ہے، میرے حلقے میں سرعام قتل کی وارداتیں ہورہی ہیں، قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، 2019ء پولیس آرڈر کے بعد پولیس سیاسی ہوچکی ہے، پہلے تھانے فروخت ہوتے تھے اب ایس ایس پی اور زون فروخت ہوتے ہیں، ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے، اگر کوئی گرفتار ہوتا ہے کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے آزاد ہوجاتے ہیں، جیل میں جاکر یہ ڈاکو تندرست ہوجاتے ہیں پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

عادل ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کراچی میں رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے، اس کے بغیر کنٹرول نہیں ہوسکتا، کیونکہ پولیس سیاسی بن چکی ہے، قانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کراچی کے شہریوں کے تحفظ اور امن امان کی خراب صورتحال پر قابو پانے کے لئے کچھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی گیدڑ بھبھکیاں سنائی دے رہی تھیں کہ شاید یہ لوگ کچھ نیا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور بل پاس ہونے نہیں دیں گے، قومی اسمبلی میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملک کو لوٹا ہے اب یہ لوگ ایک جگہ جمع ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی اپوزیشن جماعتوں کی گیدڑ بھبھکیاں کامیاب نہیں ہوئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس طرح عوام میں میں مقبول ترین لیڈر ہیں، اسی طرح ایوان کے بھی مقبول ترین لیڑ ثابت ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جو بل لارہی ہے وہ ملک و قوم کو مضبوط کرنے کے لئے ہیں، کامیابی پر وزیراعظم سمیت تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کے صرف اعلان کر رہی ہیں، ایوان میں ان کو اپنے اراکین بھی نہیں ملتے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول زرداری کو بتانا چاہتا ہوں ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو جام میں آپکے والد صاحب کی بہت ساری زمینیں موجود ہیں لیکن ان علاقوں میں تین روز میں 23 روز کچے شراب پینے سے جان کی بازی ہاچکے ہیں، شراب سپلائے کرنے والے بھی پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں، مری میں زیادتی ہوئی افسوسناک سانحہ ہے، انکوائری کمیٹی بن چکی ہے کوتائی کرنے والوں کو ضرور سزا ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 973554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش