QR CodeQR Code

شہدائے مقاومت کی برسی، آئی ایس او کراچی کے تحت مدافعان ولایت کانفرنس 16 جنوری کو ہوگی

14 Jan 2022 18:36

کانفرنس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی، مولانا احمد اقبال رضوی، علامہ کامران حیدر عابدی اور مولانا علی مرتضیٰ زیدی خطاب کریں گے جبکہ ترانہ شہادت عاطر حیدر، جری سجاد، مسلم مہدوی پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مدافعان ولایت کانفرنس بمناسبت برسی شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کا انعقاد 16 جنوری، بروز اتوار، مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں کیا جائے گا۔ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ کانفرنس کی تشہیری مہم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان زاہد مہدی فرمائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان آئی ایس او کراچی ڈویژن، محمد حیدر نقوی نے پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں ترانہ شہادت دستہ امامیہ کے صاحبِ بیاض عاطر حیدر، جری سجاد، مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں مسلم مہدوی پیش فرمائیں گے جبکہ شرکاء کانفرنس سے خطابت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حجتہ اسلام و المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ کامران حیدر عابدی اور معروف عالم دین مولانا علی مرتضیٰ زیدی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے شہر بھر کے مختلف علاقوں سے بسیں بھی چلائیں جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 973555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973555/شہدائے-مقاومت-کی-برسی-آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-مدافعان-ولایت-کانفرنس-16-جنوری-کو-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org