0
Friday 14 Jan 2022 20:38

بھارت میں کوویڈ 19 کے 2 لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز درج

بھارت میں کوویڈ 19  کے 2 لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز درج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسیز میں زبردست اُچھال دیکھا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کوویڈ 19  کے 2 لاکھ 64 ہزار 202 نئے کیسز درج کئے گئے۔ جبکہ اس دوران 315 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وباء سے مرنے والوں کی تعداد بھارت بھر میں اب 485350 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ پورے ملک سے درج کئے گئے کوویڈ وباء کے نئے کیسز جمعرات کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔ جمعرات کو بھارت میں کورونا کے 247417 کیسز درج کئے گئے تھے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 12.72 لاکھ ہوگئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو 109345 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جس کے بعد کورونا سے اب تک ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ہندوستان میں 34824706 ہوگئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ کورونا وباء کے آج 2.64 لاکھ نئے کیسیز درج ہوئے ہیں۔ جبکہ جمعرات کو یہ اعداد و شمار 2.47 لاکھ تھے۔ صرف 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں 16785 کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادھر بھارت میں امیکرون کے کل 5753 معاملے، 4.83 فیصد کا اضافہ، کووڈ ٹیکہ کاری یں 155.39 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 64 ہزار 202 کووڈ کے نئے معاملے سامنے آئے اور ایک لاکھ 9 ہزار 234 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 973556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش