QR CodeQR Code

وزیراعظم سمیت پوری حکمران جماعت شدید فرسٹریشن کا شکار ہے، امتیاز شیخ

14 Jan 2022 19:00

ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک ارب ڈالر کی خاطر ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، گیس بحران، تاریخی مہنگای، بیروزگاری اور غربت کی وجہ سے حکمران جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے منی بجٹ کی منظوری پر اپنے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کے حق میں وٹ دینے والوں کو عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم سمیت پوری حکمراں جماعت شدید فرسٹریشن کا شکار ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائے گی، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف گٹھ جوڑ نے بچوں کے منہ سے دودھ اور بیماروں کو دواؤں سے محروم کردیا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک ارب ڈالر کی خاطر ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی میں رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس بحران، تاریخی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی وجہ سے حکمران جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے، وفاقی وزیر توانائی سے اپنی وزارت تو سنبھل نہیں رہی پورا ملک تاریخی گیس بحران کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی کے اپنے محکمے کی کارکردگی صفر ہے لیکن اسمبلی فلور پر دیگر محکموں کی کارکردگی بیان کرتے رہتے ہیں۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ موصوف سندھ حکومت پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، وفاقی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ دینے کے باوجود سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد دیگر صوبوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اے ٹی ایمز کے ہسپتالوں کو نوازنے کے لئے ہیلتھ کارڈ اسکیم کا اجراء کیا۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ سمیت جن صوبوں میں گیس پیدا ہورہی ہے وہاں کے عوام گیس سے محروم ہیں، عوام کی بددعائیں ظالم حکمرانوں پر سونامی بن کر نازل ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 973558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973558/وزیراعظم-سمیت-پوری-حکمران-جماعت-شدید-فرسٹریشن-کا-شکار-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org