0
Friday 14 Jan 2022 19:25

اترپردیش میں پہلے مرحلے کے اسمبلی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری

اترپردیش میں پہلے مرحلے کے اسمبلی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 جنوری تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جنوری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی۔ کورونا بحران کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کی مدت میں توسیع کرکے ایک گھنٹے کردیا گیا ہے۔ اس کے تحت صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفرنگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ادھر آج اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈر آج سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 973559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش