QR CodeQR Code

مراد علی شاہ نے ناکامیوں اور نالائقیوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے، خرم شیر زمان

14 Jan 2022 19:05

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مراد علی شاہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرکے صرف اپنی کرسی بچارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ وزارت داخلہ کے منصب کو سنبھالنے کے اہل نہیں، مراد علی شاہ استعفی دیں اور گھر جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے سینٹرل جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرنا صرف اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ نالائق اعلیٰ کی سرپرستی میں سزا یافتہ قیدیوں کو عیاشیاں فراہم کی گئیں، بےحس پیپلز پارٹی کو لگتا ہے کہ انصاف پر صرف امیروں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غریب قیدیوں کا جیلوں میں کوئی پرسانِ حال نہیں۔

مراد علی شاہ نے ناکامیوں اور نالائقیوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے، سینٹرل جیل انتظامیہ کیساتھ وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک جرم ہیں، مراد علی شاہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرکے صرف اپنی کرسی بچارہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ وزارت داخلہ کے منصب کو سنبھالنے کے اہل نہیں، مراد علی شاہ استعفی دیں اور گھر جائیں۔


خبر کا کوڈ: 973560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973560/مراد-علی-شاہ-نے-ناکامیوں-اور-نالائقیوں-کا-عالمی-ریکارڈ-توڑ-دیا-ہے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org