QR CodeQR Code

سکردو حلقہ2، صوبائی وزیر کاظم میثم کی اے ڈی پی کی تفصیلات سامنے آگئیں

14 Jan 2022 19:33

شغرتھنگ میں ایم سی ایچ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ بشو میں دس بیڈ ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ سدپارہ روڈ کو دیوسائی ٹاپ تک توسیع اور میٹل کیا جائیگا۔ ریڈیو پاکستان چوک تا ہرگسہ روڈ کو توسیع دینے یساتھ پیور مشین کے ذریعے میٹل کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو حلقہ نمبر 2 کیلئے صوبائی وزیر کاظم میثم کی اے ڈی پی میں شامل سکیموں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ کاظم میثم کی اے ڈی پی میں شامل سکیموں کے ذریعے کواردو پل تا کواردو تک سڑک میٹل کی جائے گی۔ قمراہ روڈ کو میٹل کرنے کا منصوبہ بھی اے ڈی پی میں شامل ہے۔ شغرتھنگ میں ایم سی ایچ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بشو میں دس بیڈ ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ سدپارہ روڈ کو دیوسائی ٹاپ تک توسیع اور میٹل کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان چوک تا ہرگسہ روڈ کو توسیع دینے کے ساتھ پیور مشین کے ذریعے میٹل کیا جائے گا۔ شگری کلان چوک سے عبداللہ ہسپتال تک کی شاہراہ بھی پیور مشین سے میٹل کی جائے گی۔ 411 چوک سے شگری بالا تک روڈ کی میٹلنگ بھی اے ڈی پی کا حصہ ہے۔ بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تین کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔

35 کروڑ روپے کی لاگت سے بشو میں آر سی سی پل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں لیبارٹریز، لائبریز اور دیگر سہولیات کیلئے بھی خطیر رقوم مختص کر دی گئی ہیں۔ حلقے میں نوجوانوں کیلئے پلے گراونڈز اور کیٹس کی فراہمی کے منصوبے بھی اے ڈی پی میں شامل ہیں۔ پہلے سے موجود کچی رابطہ سڑکیں پکی کی جائیں گی۔ دس کروڑ روپے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کیلئے مختص کر دیئے گئے۔ کروڑوں روپے مالیت کے آبپاشی کے کئی منصوبے بھی اے ڈی پی کا حصہ ہیں۔ متعدد گرلز سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کیلئے بھی کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں۔ حلقے میں فوڈ ڈپو کے قیام کا منصوبہ، حلقہ نمبر 2 میں ویمن کالج کا قیام بھی اے ڈی پی کا حصہ ہے۔ بورینگ پمپس کے لئے پینتیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

خواتین کیلئے دستکاری سکولز قائم کئے جائیں گے۔ حلقے کے مختلف دیہاتوں اور دور افتادہ علاقوں میں لنک روڈ بھی بنائے جائیں گے۔ مختلف علاقوں میں چھوٹے پل بنائے جائیں گے۔ امام بارگاہوں اور مساجد کیلئے وضو خانوں کی تعمیر بھی اے ڈی پی میں شامل کی گئی ہے۔ مائیکرو ہائیڈرو پاور ہاوسز کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سروے کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ نیانیور میں اے کلاس ڈسپنسری اور ایم سی ایچ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ پورے حلقے میں دس کروڑ روپے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔ کئی نئی ڈسپنسریز قائم کی جائیں گی۔ گیول میں واٹر ریزروائرز کی تعمیر کیلئے بھی وسیع رقم مختص کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 973561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973561/سکردو-حلقہ2-صوبائی-وزیر-کاظم-میثم-کی-اے-ڈی-پی-تفصیلات-سامنے-ا-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org