0
Friday 14 Jan 2022 20:24

کراچی، جماعت اسلامی کا بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری

کراچی، جماعت اسلامی کا بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا پندرہویں روز میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا گزشتہ پندرہ روز سے جاری ہے، سخت سردی کے باوجود احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں خواتین اور معصوم  بچے بھی شریک ہیں۔ دھرنے میں مختلف سیاسی، سماجی و دیگر پارٹیوں سمیت مختلف وفود کی شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرکے دنیا میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے گی۔ دوسری جانب بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش