0
Friday 14 Jan 2022 20:29

مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، شرح 19.82 فیصد پر آگئی

مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، شرح 19.82 فیصد پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 19.82 فیصد پر آگئی، جبکہ ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی، 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز اوسط 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کیلے ایک روپے 24 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ماچس کی ڈبی چار پیسے، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو، بیف 2 روپے 89 پیسے فی کلو، دال مونگ، دال چنا، ماش اور مسور بھی مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق تازہ دودھ، چاول، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام ہوا، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی 16 پیسے سستی ہوئی، آلو، ٹماٹر، لہسن، ایل پی جی اور دہی بھی سستا ہوا۔
خبر کا کوڈ : 973570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش