1
0
Friday 14 Jan 2022 20:47

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلام آباد میں اُن کی رہائشگاہ پر وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں جے یو پی کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اور ڈاکٹر انجم عقیل قادری شامل تھے، جبکہ ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں رہنمائوں نے مختلف دینی، ملی اور ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے ملکی صورتحال پر ملی یکجہتی کونسل کی کارکردگی اور کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ہم سب مل کر دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 973575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
اتحاد بین المسلمین سے آخر کیا مراد ہے؟؟ اس ملک میں اللہ تعالیٰ کی توہین کی جاچکی, کسی نے نہیں کہا کہ ملک دشمن طاقتوں نے ایسا کیا۔ فرانس کی حکومت کی سرپرستی میں توہین رسالت کی گئی اور اتحاد بین المسلمین کی کہیں کوئی بات سامنے نہ آئی۔ نہ سفیر ملک بدر نہ سفارتخانہ بند۔
اتحاد بین المسلمین سے آخر کیا مراد ہے؟ جب اللہ اور رسول ص کی حرمت پر آنچ آئی تو زیادہ سے زیادہ ایک پریس ریلیز۔ اس منافقت کو اب ختم ہونا چاہیئے۔ یہ حقیقت اب آشکارا ہوچکی کہ اس ملک میں تکفیری ناصبیت حکمران ہے۔ باقی سب کھوکھلی باتیں ہیں۔
ہماری پیشکش