QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

14 Jan 2022 20:47

اسلام آباد میں علامہ ساجد نقوی کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اور ڈاکٹر انجم عقیل قادری شامل تھے، جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلام آباد میں اُن کی رہائشگاہ پر وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملی یکجہتی کونسل کے وفد میں جے یو پی کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اور ڈاکٹر انجم عقیل قادری شامل تھے، جبکہ ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں رہنمائوں نے مختلف دینی، ملی اور ملکی سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے ملکی صورتحال پر ملی یکجہتی کونسل کی کارکردگی اور کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ہم سب مل کر دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 973575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973575/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-سربراہ-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر-کی-علامہ-سید-ساجد-علی-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org