0
Friday 14 Jan 2022 21:04

امن خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علامہ اسدی

امن خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے دورہ بہاولنگر کے دوران مرکزی امام بارگاہ میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع نے ہمیشہ امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے، گزشتہ دس محرم الحرام کے دن بہاولنگر شہر کے امن پر حملہ کیا گیا اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، جسے اہل تشیع نے مقامی انتظامیہ، تاجر برادری اور معززین شہر کے تعاون سے ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے اور امن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس محرم الحرام کے سانحہ میں شہید ہونیوالوں کی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی جانب سے اس سانحہ میں معمولی زخمی افراد کی مالی امداد کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے شدید زخمی افراد اور شہداء کے لواحقین کو مالی امداد جلد فراہم کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 973576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش