QR CodeQR Code

منی بجٹ عوام کیساتھ بدترین زیادتی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

14 Jan 2022 21:53

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ معاشی تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوگ آئے روز خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کیلئے نت نئی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اگر حکومت اپنے قول پر قائم رہتے ہوئے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کو قومی وقار کے منافی سمجھتی اور خود انحصاری پر توجہ دیتی تو ملک کے حالات آج مختلف ہوتے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانیوالے منی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کیساتھ بدترین زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کی معاشی قتل گاہ تیار کی جا رہی ہے۔ معاشی تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوگ آئے روز خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کیلئے نت نئی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اگر حکومت اپنے قول پر قائم رہتے ہوئے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کو قومی وقار کے منافی سمجھتی اور خود انحصاری پر توجہ دیتی تو ملک کے حالات آج مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے غیر دانشمندانہ اقدامات اور نااہل مشیروں کے غلط مشوروں پر عمل کرکے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ گذشتہ تین سالوں میں ہونے والی مہنگائی نے گذشتہ ستر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ منی بجٹ کا حالیہ فیصلہ عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں اب مزید بوجھ اٹھانے کی سکت باقی نہیں رہی۔ عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ عوام کو تختہ مشق بنا کر ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنے والے زمینی حقائق سے کوسوں دور ہیں۔ ظلم و زیادتی سے کبھی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 973581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973581/منی-بجٹ-عوام-کیساتھ-بدترین-زیادتی-ہے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org