0
Friday 14 Jan 2022 21:58

اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، حضرو، فتح جھنگ سمیت خیبر پختون خوا کے بھی مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے متعدد شہروں راولپنڈی، اٹک، وغیرہ اور صوبہ خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں سوات، بونیر، دیر بالا، مالاکنڈ، سمیت چترال، باجوڑ، وادی نیلم اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے نو بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی جب کہ زلزلے کی گہرائی سو کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ افغانستان تاجسکتان کی سرحد پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور دیگر مختلف ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش