QR CodeQR Code

لاہور، بلال یاسین حملہ کیس، میاں وکی مرکزی ملزم قرار

14 Jan 2022 22:05

پولیس نے دو شوٹرز کو گرفتار کیا جنہوں نے میاں وکی کی نشاندہی کر دی اور انکشاف کیا کہ اسی کے کہنے پر انہوں نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا۔ پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ایم پی اے بلال یاسین کا بیان لیا جس میں بلال یاسین نے میاں وکی کو نامزد کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین نے خود پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی تفتیش میں معروف جواری میاں وکی کو نامزد کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے بعد میاں وکی کو مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تیس دسمبر کو ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے دو شوٹرز کو گرفتار کیا جنہوں نے میاں وکی کی نشاندہی کر دی اور انکشاف کیا کہ اسی کے کہنے پر انہوں نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا۔ پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ایم پی اے بلال یاسین کا بیان لیا جس میں بلال یاسین نے میاں وکی کو نامزد کر دیا ہے۔ بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ میاں وکی نے مجھے پر قاتلانہ حملہ کروایا۔ پولیس نے ضمنی میں میاں وکی کو مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے، گرفتار شوٹرز کے بیانات بھی تفتیش کا حصہ بنا لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حملے سے قبل ہی میاں وکی اپنے اہل خانہ سمیت دبئی فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے میاں وکی کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دبئی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 973586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973586/لاہور-بلال-یاسین-حملہ-کیس-میاں-وکی-مرکزی-ملزم-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org