0
Friday 14 Jan 2022 22:13

ٹانک، TTP گنڈہ پور گروپ کا دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ٹانک، TTP گنڈہ پور گروپ کا دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، ٹانک میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام، دہشت گرد فرار، تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس انفارمیشن پہ ٹانک میں گومل ایریا کے نزدیک خوشحال جنگل میں سرچ آپریشن کیا۔ کومبنگ آپریشن میں تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ کے خفیہ ٹھکانوں پہ دھاوا بولا گیا۔ جس کے نتیجے میں ان ٹھکانوں سے اسلحہ و بارودی مواد کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ دہشت گرد سرچ آپریشن کی بو پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اسلحہ میں ہینڈ گرینڈ اور بارود کی بڑی مقدار شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ ٹانک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر چکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ان کی منصوبہ بندی ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔ برآمد کئے گئے ایمونیشن میں ہینڈ گرنیڈ، سموک گرنیڈ، گرنیڈز ڈیٹونیٹر، آر جی ڈی ہینڈ گرنیڈز، جے پی ریشین گرنیڈز سمیت آر پی جی سیون گولے بھی شامل ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 973588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش