0
Friday 14 Jan 2022 22:40

تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دیں، نوجوان انکی پالیسیوں سے پریشان ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی

تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دیں، نوجوان انکی پالیسیوں سے پریشان ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ منی بجٹ عوام پر دو دھاری تلوار ثابت ہوگا۔ مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری کا علاج موجودہ حکمرانوں میں کسی کے پاس نہیں، موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کا طرز سیاست اپنایا ہوا ہے، ڈکٹیٹر اور جمہوری حکومتوں نے اپنے خزانہ میں اضافہ اور قوم کو کنگال کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دیں، نوجوان ان کی پالیسیوں سے پریشان ہیں، ووٹ پر شرمندہ اور متبادل کی تلاش میں ہیں۔

نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ بلدیاتی الیکشن اس وقت ان کے پاس بہترین آپشن ہے، جو ظلم کے نظام کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ پی پی، نون لیگ اور تحریک انصاف جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں، ان کی اپنی پارٹی میں جمہوریت نہیں، یہ وراثتی سیاسی کلب ہیں، جنہوں نے قوم کو لوٹا اور برباد کیا ہے۔ ہمارے پاس مسائل کا حل اور اسلامی نظام ہے، جس میں تعلیم، صحت، عدالتی نظام اور معاشی نظام موجود ہے، جو غریب اور امیر کے لیے ایسا نظام مہیا کرتا ہے، جس میں انصاف میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے قوم پر نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں، لیکن عوام کے لیے کوئی ریلیف حکومت کے پاس نہیں۔
خبر کا کوڈ : 973593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش